صدر زرداری نے ژوب میں شہید ہونیوالے میجر بابر خان کے گھر میانوالی جاکر فاتحہ خوانی کی

19 مئی ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری میانوالی میں شہید میجر بابر خان کے گھر گئےصدر آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کیلئے فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت کا شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے ، صدر مملکت نے شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیاصدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔