اسلام آباد/مری (آئی این پی) قیامت خیز گرمی کا نتیجہ، مری اور مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی، مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مری کے جنگلات میں بھی گزشتہ روز سے لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ تفصیل کے مطابق موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی مری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مری اسلام آباد ایکسپریس وے پھری سے ملحق جنگل میں گزشتہ روز سے آتشزدگی کی لپیٹ میں ہے، جو تاحال قابو سے باہر ہے۔ریسکیو کی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہیں مگر جنگلات میں لگی آگ پر تاحال مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق بذریعہ روڈ رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق چیڑ کے درخت اور خشک پتے آگ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث چرند پرند اور جنگلی حیاتیات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ آگ لوئی ڈنڈی ، رتہ ہوتر اور پیرسوہاوہ کے قریب 3کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔آندھی کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی ہے، تقریبا 150 اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں، رات کے اس پہر میں بھی سی ڈی اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام موقع پر موجود ہیں۔ جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاط سے کام کیا جا رہا ہے، آگ کی شدت پر قابو پانے کیلے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔
کراچی امریکہ کی پچاس سے زائد جامعات میں مبینہ نسلی امتیاز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...