عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی

19 مئی ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ٫ عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنیکا حکم دیدیا،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ٫ اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ ودیگران عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا عوام کا فیصلہ کیا ان کو دکھائی نہیں دیا،عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دیا؟کیا اپ لوگوں کے دل میں اس کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گے؟دو سال کی ظلم اور جبر کے باوجود اپ لوگوں کے دل کی محبت کو کم نہیں کر سکے،کیا لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اس کی محبت پہ کانٹا لگا سکے ہیں؟عمران خان پر کانٹا لگانے والے اس کو سات فیصد مقبول کہنے والے اس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں،عمران خان کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھول گئے ہیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،عمران خان عوام میں اور زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔