اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) لاہور‘ اسلام آباد‘ کراچی‘ پشاور سمیت پورے ملک میں گرمی کی لہر داخل ہو گئی ہے جس کی شدت میں آنیوالے دنوں کے دوران بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ گرمی کی یہ لہر تاریخی لحاظ سے بدترین ثابت ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق اس لہر کے دوران درجہ حرارت پنجاب کے اکثر علاقوں میں کئی روز تک 48سے 50ڈگری سے تجاوز کرنے کا اندیشہ ہے جبکہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50سے 52ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ گرمی کی یہ لہر پاکستان کی تاریخ کی طویل ترین ثابت ہو سکتی ہے جو 31مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں اگلے ہفتے درجہ حرارت طویل عرصہ کے بعد 47سے 48درجہ سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ اسکے سبب پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشات لاحق ہیں جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 48سے 50ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام آباد راولپنڈی اور اردگرد کے علاقوں میں درجہ حرارت 43سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔ سندھ کے شہر لاڑکانہ‘ جیکب آباد‘ نواب شاہ‘ دادو‘ موئنجو داڑو اور سکھر میں درجہ حرارت 50سے 52سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 46سے 48ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے علاقوں سبی‘ جیکب آباد‘ آوران‘ تربت میں پارہ 50ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 44سے 46ڈگری تک جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...