پیوٹن کا بیجنگ میں پر تپاک خیر مقدم21توپوں کی سلامی، نئے دور کا عزم

19 مئی ، 2024

ماسکو (جنگ نیوز ) روسی صدر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ نے ایک نئے دور کا عزم کرتے ہوئے امریکا کے تو سیع پسندانہعزائم کی مذمت کی ہے ۔ دونوں ممالک نے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں کہا کہ چین اور روس شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ۔ صدر ژی نے روسی صدر کا پیپلز عظیم ہال پہننے پر پر تپاک خیر مقدم کیا ۔ جہاں چینی فوج نے انہیں21توپوں کی سلامی دی دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔