سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ رن وے کی مرمت کے بعد آج کھل جائے گا

19 مئی ، 2024

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ رن وے کی مرمت کے بعد آج (19مئی) اتور دوبارہ کھل جائے گا، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹران افضل شاہین اور میاں عتیق نے بتایا کہ رن وے کی مرمت کی غرض سے بند ہونے والا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آج دوبارہ پروازوں کے کھول دیا جائے گا جس میں معمول کی پروازوں کے علاوہ آج اتوار کے روز ہ پی آئی اے کی پرواز نمبر ی 717حاجیوں لیکر مدینہ جائے گی، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی اور وائس چیئرمین عمر میر ،قیصر بریار اور جنید شاہد نے جنگ کو بتایا کہ23مئی کو ائیر سیال کی پرواز نمبر760 بھی سیالکوٹ سے حاجیوں کو لیکر مدینہ روانہ ہو گی۔