اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد میں اسٹیٹ آفس کے الاٹ کردہ سر کاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سر گر میوں کیلئے سروے ٹیموں میں انٹیلی جنس بیورو کا نمائندہ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےتاکہ سروے کے عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔ذ رائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس ا مر کا نو ٹس لیا ہے کہ اسلام آ باد کے سر کاری مکانوں میں الاٹیوں نے بلاا جازت اضافی تعمیرات کر لی ہیںجو غیر قانونی عمل ہے۔بعض الاٹیوں نے اضافی کمرے تعمیر کرکے کرائے پر چڑھادیے ہیں۔بعض سرے سے خود مکان میں نہیں رہتے اور کرایہ پر دیے ہو ئے ہیںبعض بغیر الاٹمنٹ کے سر کاری مکان پر قابض ہیں۔ بعض نے دکانیں کھولی ہوئی ہیں یا دوسری کمرشل سر گر میاں کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ آفس نے غیر قانونی تعمیرات اور سر گر میوں کی نشاندہی کیلئے انسپکشن اور سروے ٹیمیں تشکیل دی ہیں لیکن کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے کو انسپکشن ٹیموں کا حصہ بنا یا جا ئے۔ڈائریکٹر آئی بی مطیع الر حمن کو اس معاملہ کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ آئی نی ہیڈ کوارٹر نے ایک مراسلہ کے ذ ریعے وزارت ہا ئوسنگ کو اس فیصلہ سے آ گاہ کیا ۔ وزارت نے اسٹیٹ آفس کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور کرایہ داری میں اسٹیٹ آفس کا عملہ بھی ملوث ہے۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...