راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں فورتھ شیڈول میں شامل14 سو افراد سے ضمانتی مچلکے لینے کاعمل شرو ع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میںبھر میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً چودہ سوافراد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈول میں شامل ہیں جب کہ راولپنڈی ریجن میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد123 بتائی جاتی ہے ۔ ان میں راولپنڈی ضلع میں 51،اٹک میں 32،چکوال ڈسٹرکٹ میں 36اور جہلم میں 4افراد فورتھ شیڈول لسٹ پر ہیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حساس ادارے کی سفارش پر فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے نئے ضمانتی مچلکے لئے جارہے ہیں ۔ذرائع کاکہنا ہے پاکستان کے قانون کے مطابق فورتھ شیڈول میں ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو براہ راست امن عامہ کے لئے خطرہ سمجھے جاتے ہیں یا ان کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق رہا ہے۔قانون کے مطابق ایسے افراد کے لئے لازمی قرار دیاگیا ہے کہ وہ مہینہمیں ایک مرتبہ اپنے متعلقہ تھانہمیں جا کراپنی حاضری لگوائیں۔ فورتھ شیڈول ایک واچ لسٹ ہے جس کے ذریعے افراد پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔عام طور پرمشتبہ شخص کا نام 3سال کے لئے واچ لسٹ میں رکھا جاتا ہے، اوربعض کیسوں میںاگر انٹیلی جنس حکام اور پولیس کی طرف سے سفارش کی جائے تو اس مدت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...
راولپنڈی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خنجر سے وار کر کے 2افراد کو قتل کر دیا گیا، تھانہ صادق آباد...
راولپنڈی اسلام آباد مسافر ہائی ایس گاڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل...
راولپنڈی موٹروے پر بس اور ٹرالے میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو...
راولپنڈی ضلع راولپنڈی کی آبادی میں سالانہ 71ہزار 5سو نفوس کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ 20ہزار کے لگ بھگ اموات ہو رہی...
راولپنڈی راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 13موٹر سائیکلوں، 2رکشوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقد ی اور...
اسلام آباد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے گرین انکلیو ون ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرہ الاٹیز اور...
راولپنڈی 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتار کر کے3موٹر سائیکل، 2موبائل فون اور رقم برآمد کر لی گئی، تھانہ مورگاہ...