چھانگامانگا ،115سالہ معمر خاتون مائی سیراں کا انتقال، آخری وقت تک5وقت کی نماز اور قرآن کی تلاوت کرتی تھیں

28 نومبر ، 2021

چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا کی معمرخاتون مائی سیراں115سال کی عمر میں انتقال کرگئی ، ان کے دوبیٹوں اور چاربیٹیوں کی اب تک اولاد دراولادکی تعداد70ہےمائی سیراں آخری وقت تک خودوضو کرکےباقاعدہ پانچ وقت کی نمازاداکرتی قرآن کی تلاوت بھی کرتی تھی اور بغیر کسی سہارے کےچھانگامانگامیں اپنے عزیز واقارب کےہاں ہر خوشی غمی میں شریک ہوتی رہی ، ان کا خاوندمحمدرمضان انصاری 40سال قبل انتقال کرگیاتھااماں سیراں کی نمازجنازہ آج10بجےدن چھانگامانگاکی مرکزی جنازگاہ میں اداکیجائیگی ۔