دوبہنوں سمیت چار لڑکیاں اغواء

19 مئی ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے دوبہنوں سمیت چار لڑکیوں کو اغواءکر لیاگیا۔ تھانہ کھنہ کوپاتونہ زوجہ مرزا محمد نے بتایاکہ (س)عمر 15سال کو کسی نے اغواءکرلیا۔تھانہ نصیرآباد کو محمد ضمیر خان نے بتایا کہ میری دوبیٹیاں (ب) عمر 17سال اور دوسری بیٹی (ز) عمر4 سال 2لاکھ 80ہزار روپے کے با نڈ اور تین تولہ زیور اور سامان کے ساتھ اغواہوئی ہیں ، دلدارخان وغیرہ نے انہیں اغواکیا۔تھانہ مورگاہ کو اکبرحسین نے بتایا کہ سائل کی ہمشیرہ (الف) بی بی عمر 20سال لاپتہ ہو گئی۔