لدھا ( نامہ نگار ) بنوں سے مزدوری کے سلسلے میں خوشاب جانے والا منی ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق ہوگئےجن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 9زخمی بھی ہوئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ توئی خلہ کے دوتانی قبیلہ سے ہے ‘9کی حالت تشویشناک، ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک کا بر یک فیل ہونے کے سبب پیش آیا جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ توئی خلہ کے دوتانی قبیلہ سے ہے ۔حادثہ خوشاب کے قریب پہاڑی علاقہ میں پیش آیا زرائع کا کہنا ھے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 9 زخمی افراد زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنہیں خوشاب ہسپتال منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔سماجی حلقوں نے ایم این اے زبیر وزیر سے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے خصوصی مالی پیکیج کی منظوری ‘زخمی افراد کے لئے خصوصی دیکھ بھال اور علاج معالجے کا مطالبہ کیا ہے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...