کوئٹہ( پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔بلوچستان کے پنجگور ،کیچ ، تربت اور گوادر سمیت مختلف اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں رواں سال کے دوران 5 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں اب تک 14 افراد ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں، یہ اموات تربت کے مختلف دیہات میں ہوئی ہیں، رواں سال کے دوران 24 ہزار 552 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 5 ہزار 329 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ہزاروں افراد میں ڈینگی کی تشخیص اور 14 اموات کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کیچ میں ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی مریضوں کو کسی قسم کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں ٹیسٹ اور لیبارٹری کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خیال رہے کہ گوادر کے ضلع پنجگور میں بھی ڈینگی کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباداسلام آ باد ایکسپریس وے پر فیض آ باد فلائی اوور سے کورال چوک انٹر چینج تک نیا بلیو ایریا ڈویلپ...
کراچیفلائٹ ٹریکنگ گڑبڑ، سیالکوٹ کی پروازوں کی جموں کشمیر لینڈنگ ظاہر۔ جی پی ایس سگنلز میں غیرمعمولی مداخلت...
کراچی صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کو 100فیصد درآمدی ٹیرف کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات فوری نافذ ہوں گے اور...
اسلام آباد این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں گلیشئیر پگھلنے اور...
اسلام آبادپنجاب میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیناو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کر دیا...
کوئٹہ نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے 6گاڑیوں کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہوگئے۔
کراچی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ آئندہ سال کے آغاز میں بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں،...
کراچی تین چوتھائی اسرائیلیوں کو 7 اکتوبر جیسے ایک اور حملے کا خوف کھانے لگا۔ 66فیصد کا 7 اکتوبر سیکورٹی ناکامی...