اسلام آباد ؛نان /روٹی کی قیمت طے ،گرفتار افراد کی فوری رہائی کا حکم

19 مئی ، 2024
اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل سنگل بنچنے اسلام آباد انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت طے پا نے پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا ،3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت پر اتفاق کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 18 روپے ،120 گرام
نان کی قیمت 22 روپے ، دیہی علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ، ا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کروا دیا گیا ، عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار اراکین کو فوری طور پر رہا کر نے کا حکم دیدیا اور درخواست گزار وکیل کے درخواست واپس لینے پر نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا د ی۔