ڈپٹی سیکرٹری داخلہ عسکر خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد

19 مئی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں ہفتہ کے روز بھی تقرر و تبادلے ، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ۔ ڈپٹی سیکر ٹری وزرت داخلہ عسکر خان کو تبدیل کردیاگیا ،سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر کی خدمات تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔گلگت بلتستان میں تعینات آ فس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر محمد فریدون کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بھی ڈیپوٹیشن پر بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ،وہ 16مارچ2027تک بلوچستان میں فرائض انجام دیں گے۔