سپریم کورٹ ؛9 اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں ، چیف جسٹس نے منظوری دی

19 مئی ، 2024

اسلام آباد ( رپورٹ:،رانا مسعود حسین )چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری سے سپریم کورٹ میں گریڈ 20کے دو جبکہ گریڈ 19کے7 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں ،سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق خوش آئند بات یہ ہے کہ پہلی دفعہ سپریم کورٹ ہی کے افسران کوخالی ا ٓسامیوں پر ترقیاں دیکر مقر رکیا گیا اور کسی کو بھی ڈیپوٹیشن پر نہیں لیا گیا ،یاد رہے مذکورہ بالا افسران کی دو ماہ قبل ترقیاں ہوئی تھی، سپریم کورٹ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد سپریم کورٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام افسران کو ان کے اداروں میں واپس بھیج دیا تھا اور اب ماسوائے رجسٹرارمحترمہ جزیلہ اسلم، کے اس وقت ایک افسر بھی ڈیپوٹیشن پر نہیں ۔ اعلا میے کے مطابق گریڈ بیس کے ڈپٹی رجسٹرار نور مصطفیٰ کو ڈائریکٹر ایڈمن جبکہ ڈپٹی رجسٹرار محمد عباس زیدی کو سپریم کورٹ لاہور برانچ رجسٹری کاا نچارج مقرر کردیاگیاہے ،ہفتہ کے روزاسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن ارشاد حسین کے دستخطوں سے جاری آفس آرڈر کے مطابق گریڈ19کے افسران ، اسٹنٹ رجسٹرار صفدر محمود کا تبادلہ پشاوربرانچ رجسٹری جبکہ اسٹنٹ رجسٹرار نذیر محمدخان کا تبادلہ کراچی برانچ رجسٹری میں تبادلہ کردیا گیا ،ناصرمحمود راجہ کو اسٹنٹ رجسٹرار (کریمینل)، شہزاد خرم انیس کو جج فائیو کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکرٹری ،حفظ الرحمان کو اسسٹنٹ رجسٹرار (پرنٹنگ )،نثاراحمد اعوان کو جج ٹو کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکرٹری جبکہ شاہد حبیب انصاری کو اسٹنٹ رجسٹرار( سول ٹو) اور محمد مجاہد محمود کی جگہ پر عارضی طور پر اسسٹنٹ رجسٹرار عملدرآمد کا چارج بھی دے دیا گیاہے،تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ۔