اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ہفتہ کو مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ کیا اور عازمین حج کےلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تمام شعبہ جات بہترین کام کر رہے ہیں، آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے،عازمین حج کی بڑھتی تعداد کے باوجود کھانے اور سروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کیٹرنگ کمپنیاں کوشش کریں کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان کا استعمال کیا جائے۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی اجناس ومصالحہ جات استعمال کرنے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا،پاکستانی اجناس، مصالحہ جات، گوشت و چاول کی آسان دستیابی کیلئے کابینہ اور متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔عازمین کرام کی فیڈ بیک کیلئے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے سروے فارم بھجوانے پر اصول اتفاق کیا گیا۔
لاہور،شیخوپورہوزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی...
اسلام آبادSCO وزرائے داخلہ کانفرنس ،محسن نقوی کی 5 وزرائے داخلہ سے ملاقات ،روس ،تاجکستان ازبکستان ،کرزغستان...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
اسلام آبادسندھ پنجاب اور کے پی کی مارکیٹوں میں نئی گندم کے ریٹ میں اضافہ ،رورل اور اربن سندھ کی مارکیٹوں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور اردن کے برادر عوام کو یومِ...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد...
راولپنڈی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان جانے والی خاتون کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ...