پنجاب، KPK ،اسلام آباد میں مزید92گیس کنکشنزمنقطع،20لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

19 مئی ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید92گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 20لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر31 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے اور9لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07گیس کنکشنز منقطع ،پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 25 گیس کنکشنزمنقطع اور 3 لاکھ 90 ہزارکے جرمانے ،بہاولپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشنزمنقطع اور 6 لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کیے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشنزمنقطع اور 1 لاکھ 10ہزار کے جرمانے ،شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08گیس کنکشنزمنقطع اور30ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن ،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 50ہزار کے جرمانے بھی درج کیے گئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے۔