ویانا (اے ایف پی) آسٹریا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(انروا)کیلئے فنڈنگ بحال کر دے گا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی تنظیم کے کام کو بہتر بنانے کے لیےانرواکےپیش کیے گئے ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لینےکے بعدآسٹریا نے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے لیے کل 3.4 ملین یورو (3.7 ملین ڈالر) کے فنڈز کا بجٹ رکھا گیا ہے، اور پہلی ادائیگی موسم گرما میں متوقع ہے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ آسٹریا کے کچھ فنڈز مستقبل میں انروا میں اندرونی کنٹرول کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔آسٹریا نے کہا کہ وہ دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ایکشن پلان کے نفاذ کی قریب سے نگرانی کرے گا۔الپائن ملک نے کہا کہ اس نے غزہ اور خطے میں مصیبت زدہ فلسطینی آبادی کیلئے امدادمیں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، 32 ملین یورو (34.8 ملین ڈالر) کی انسانی امداد دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے لیے دستیاب ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے جنوری میں الزام لگایا تھا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے چندملازمین نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں حصہ لیا ، جس سے غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہوئی ۔بعد ازاں ، آسٹریا سمیت متعدد ڈونر ریاستوں نے تقریباً 450 ملین ڈالر کی فنڈنگ معطل یا روک دی۔تاہم، جرمنی، سویڈن، کینیڈا اور جاپان سمیت متعدد ممالک نے فنڈنگ دوبارہ شروع کر دی ، جب کہ دیگرنے فنڈنگ جاری رکھی تھی۔
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر کے صرافہ بازار میں العمران جیولرز پر جمعرات کو چھاپہ مارنے...
اسلام آباد حکومت آنے والے بجٹ 2026-27 میں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک “فکسڈ اسکیم” متعارف کرانے پر...
کراچی ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، ہم خلا سے نام بھی پڑھ سکتے ہیں،...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...
اسلام آباد حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ،نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیراعظم آفس کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے نیشنل ڈیجیٹل...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے...