سندھ حکومت میں پیپلز پارٹی کی 8 قائمہ کمیٹیوں کی پیشکش، ایم کیوایم کا قبول کرنے سے انکار

19 مئی ، 2024

کراچی(نیوز ایجنسیاں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلزپارٹی کی جانب سے 8 قائمہ کمیٹیوں کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ایم کیو ایم نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، تعلیم، بلدیات، داخلہ سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں ہمارا حق ہے۔پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو قائمہ کیٹیوں کے معاملے پر دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔ ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کی سربراہی میں وفد پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ اسمبلی میں 8 قائمہ کمیٹیوں کی پیشکش کی تھی۔