آفیشل سیکرٹ ایکٹ ؛اسلام آ با د پولیس اہلکار کو 3 سال قید کی سزا

19 مئی ، 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے غیر ملکی سفارت کار کو مبینہ خفیہ دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق فوجداری کیس میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمدکو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے ،جسے کمرہ عدالت سے ہی قابو کرکے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں،یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف 13دسمبر2021 کو ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،جس میں اس پر ایک غیر ملکی سفارتکار سے ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق معلومات اور دستاویزات غیر ملکی ایجنٹ کے حوالہ کرنے کی پلاننگ کرنے کا الزام تھا ،ملزم نے 22 جنوری 2022کو متعلقہ عدالت سے ضمانت کروالی تھی۔