اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو پولیس آرڈر 2002 پر عملدرآمد کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیس آرڈر پر عدم عملدرآمد کی صورت میں تینوں افسران آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی ،ہفتہ کے روز جاری کئے گئے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر پر سختی سے عملدرآمد کروانا وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کی قانونی ذمہ داری تھی ،پولیس آرڈر 2002 اگست 2015 سے نافذالعمل ہے اورایک نافذشدہ قانون پر عملدرآمد نہ کرنا شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے کے مترادف ہے،عدالت نے قرار دیاہے کہ اسلام آباد پولیس کا حالیہ سیٹ اپ بادی النظر میں پولیس آرڈر 2002 سے متصادم ہے، وفاقی حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ پولیس آرڈر 2002 پر عملدرآمد میں ناکام کیوں رہی ہیں؟ محکمہ پولیس کے حالیہ نظام کے قانونی ہونے کا کیا جواز پیش کیا جا سکتا ہے ؟عدالت میں پیش ہونے والے افسران پولیس آرڈر پر عملدرآمد کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کراچی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے...
لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے،...
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی...
ریاض سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے...
راولپنڈی امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس...
سواتسوات کے علاقے باغ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی حضرت حسین کو4گھنٹے بعد ملبے تلے سے...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے ،آج تو صوبے کے ہر...