فیصل آباد ، قصور،سرائے مغل،پھول نگر (نمائندگان جنگ، نامہ نگاران ) چک جھمرہ اور سرائے مغل میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک 2 فرار ہوگئے، بیس ہزاری پل ہیڈ بلو کی میں ASIمحمد رفیق کو شہید کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ، تھانہ چک جھمرہ کے چک نمبر 105 ر ب قاضی والا میں کھچیاں چوک کے قریب ڈولفن فورس اہلکاروں اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2مبینہ ڈاکو ہلاک 2 فرا ر ہو گئے ، ہلاک ڈاکو کی شناخت گلزار علی کے نام سے ہوئی جو اوکاڑہ کار ہائشی تھا اور اسکے خلاف ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں کے مقدمات درج ہیں ۔ دوسرے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس نے ڈاکووں سے کلاشنکوف، دو پستول اور چھینی گئی دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ۔ پتوکی کے نواحی علاقے بیس ہزاری پل ہیڈ بلو کی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ASIمحمد رفیق کو شہید کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ، ایس ایچ او سرائے مغل کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ پتوکی کے نواحی علاقے بیس ہزاری پل ہیڈ بلو کی کے قریب سرکنڈوں میں ڈاکو موجود ہیں ، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں ایک مبینہ ڈاکو جس کا نام نعمان ولد خالد میو سکنہ کوٹ بھٹیاں ہنجرا کلاں زخمی حالت میں پایا گیا جو ہسپتال لےجاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق نعمان اے ایس آئی محمد رفیق پر فائرنگ کرنے کے علاوہ قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔
کراچی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے...
لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے،...
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی...
ریاض سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے...
راولپنڈی امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس...
سواتسوات کے علاقے باغ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی حضرت حسین کو4گھنٹے بعد ملبے تلے سے...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے ،آج تو صوبے کے ہر...