چوبارہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کی ناک، بازو، ٹانگیں کاٹ ڈالیں

28 نومبر ، 2021

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چوبارہ میں ملزم نے غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد پر تشدد، کلہاڑی مار مار کر شدید زخمی کر دیا، ناک، بازو، ٹانگیں کاٹ ڈالیں، زخمی رابعہ اور خورشید کو تحصیل ہسپتال چوبارہ منتقل کیا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا، اطلاع پر تھانہ چوبارہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا نے علاقہ تھانہ چوبارہ میں ہونے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈی پی ا و لیہ نے ایس ایچ او چوبارہ کو مقدمہ درج اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے، وقوعہ کی شفاف انکوائری کے لیے ڈی ایس پی چوبارہ محمد انور خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔