لکھنؤ (جنگ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں اراضی کے تنازع پراعلیٰ ذات کے ہندوئوں نے دلت خاندان کے 4افراد کوکلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔مقتولین میں سے ایک 17سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ چاروں کے قتل کا علم دوروز بعد ہوا۔ دلت خاندان کے 4افراد کے قتل اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کیخلاف گائوں والوں نے شدید احتجاج کیا ۔پولیس نے بتایا کہ چارافراد 50 سالہ دلت شخص، اسکی 47 سالہ بیوی، 17 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹا – پریاگ راج ضلع میں اپنے گھر کے اندر بستروں پر مردہ پائے گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 11 ملزمان میں سے آٹھ کو گرفتار کر لیا۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرپسند چار دیواری کو توڑنے کے بعد گھر میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے خاندان پر حملہ کیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خون آلود کلہاڑی بھی ملی ہے۔متاثرین کے رشتہ داروں میں سے ایک کی طرف سے پولیس کو تحریری شکایت میں زمین کے تنازع کا ذکر کیا گیا ہے اور الزام لگایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ ذات کے خاندان کے افراد نے ماضی میں دلت خاندان کو جسمانی اور زبانی دھمکیاں دی تھیں۔
کراچی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے...
لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے،...
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی...
ریاض سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے...
راولپنڈی امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس...
سواتسوات کے علاقے باغ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی حضرت حسین کو4گھنٹے بعد ملبے تلے سے...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے ،آج تو صوبے کے ہر...