اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانا اولین ترجیج ہے ،جو آنا چاہے حکومت ہرقسم کا تعاون فراہم کر یگی ،مزید پروازوں کے ذریعے طلبہ کو وطن واپس لائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے خصوصی طیارے سے علی الصباح پہنچنے والے متاثرہ طلبہ کادیگرحکام کے ساتھ استقبال کیا۔وزار ت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں آپ سب کو اپنی طرف سے ،حکومت اور پوری قوم کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعے کے فوری بعد پاکستانی طلبہ کے تحفظ کیلئے تیزی سے اقدامات کئے، وزیراعظم خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے۔انہوں نے طلبہ کے تاثرات جانے، ان کی خیریت دریافت کی اور وطن واپسی پر ان کو خوش آمدید کہا۔ا نہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی آنا چاہے حکومت اس کو ہرقسم کا تعاون فراہم کرے گی،مزید پروازوں کے ذریعے طلبہ کو وطن واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے،ہماری اولین ترجیح پاکستانی طلبہ کی حفاظت ہے۔انہوں نے طلبہ سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے بارے معلومات بھی لیں-
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...