کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، آئین میں ہائبرڈ حکومت کی گنجائش نہیں ، نظام تبدیل کرینگے تو ملک چلے گا،سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی اور پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔پیرکومقامی احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں آتے ہوئے پانچواں سال چل رہا ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، یہ ادارہ ملکی تباہی کا سبب بنا۔ آج بھی عدالت نے پوچھا کہ جرم کیا اور نیب والے بھی بتاتے ہیں کہ مالی فوائد نہیں اٹھائے، نیب یہ بھی بتانے سے قاصرہیں کہ کونسے اختیارات سے تجاوز کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، اس معاملے پر سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ مستقبل میں جھوٹے کیسز سے بچنے کیلیے عدالت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی جس راستے سے آئے موجودہ حکومت بھی ایسے ہی آئی، ہم اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہونگے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین توڑنے پر کبھی کارروائی نہیں ہوئی، اگر ماضی میں گئے تو پھر 1947 تک جانا ہوگا۔ خاص مقاصد کی تکمیل کیلیے الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے جب کہ ہم عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر کہاکہ ایرانی صدر کی حادثاتی موت پر افسوس ہوا ہے، ایرانی صدر کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...