درجہ حرارت میں اضافہ، گلگت بلتستان اور کے پی میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ

21 مئی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیاتکی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 تا 27 مئی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا۔