یاسمین راشد کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 24مئی تک ملتوی

21 مئی ، 2024

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت تین مقدمات میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔