جموں، نوجوان ٹرین کی زدمیں آکر ہلاک

21 مئی ، 2024

جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راج باغ کے علاقے میں جموں پٹھانکوٹ ریلوے ٹریک پر ٹرین نے ایک نوجوان کو کچل دیا، مرنے والے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ۔ایک اور واقعے میں ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی ریلی کے دوران چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔