سردار تنویر الیاس 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

21 مئی ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے ، پیر کو کیپیٹل پولیس نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، سردار تنویر الیاس کے خلاف سنتورس مال کے سیکورٹی سٹاف نے مسلح ہو کر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں تھانہ مارگلہ درج کیا ہے ۔ اتوار کی رات پولیس نے ملزم کو گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ ملزم کئی دنوں سے رو پوش تھا۔