سلیکٹڈ ٹولے نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا نا اہلوں کے دور میں مہنگائی روزانہ بچے جن رہی ہے،حسن مرتضیٰ

28 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولے نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔نا اہلوں کے دور میں مہنگائی روزانہ بچے جن رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو ون ڈالر شاپ کی طرز پر چلایا جا رہا ہے۔حکمرانوں نے مڈل کلاس کو ختم کردیا ملک میں صرف انتہائی غریب اور انتہائی امیر طبقات رہ گئے ہیں۔حکومت خود بحران در بحران پیدا کرتی ہے۔یہ ساری قوم کو لنگر خانوں اور راشن ڈپووں کی قطار میں لگا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اس ٹولے کی عوام دشمن پالیسیوں کے سامنے بند باندھے گی۔