قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں 18فیصد کمی

21 مئی ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی)سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (سی آر ڈی )کے ایک حالیہ سروے میں دعوی کیا گیا ہے سگریٹ کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں 18 فیصد کمی ظاہر کی گئی ہے جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کی ٹیکس سے متعلق سفارشات کا اثر ہے ،سروے میں سگریٹ کی کھپت میں نمایاں کمی دیکھی گئی،15 فیصد جواب دہندگان نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ قیمتوں کی وجہ سے سیگریٹ نوشی میں کمی کی ہے۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے سروے میں بتایا گیا کہ یہ نتائج امید افزا ہیں تاہم پاکستان میں اب بھی دنیا کے سب سے سستے سگریٹ موجود ہیں۔ قیمتوں کا یہ فرق سگریٹ نوشی کو مثر طریقے سے روکنے کے لیے مزید ٹیکس میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے،سی آر ڈی کی ڈائریکٹر، مریم گل طاہر نے حکومت پر زور دیا کہ تمباکو نوشی میں کمی کو برقرار رکھنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ جاری رکھے اور تمباکو انڈسٹری کے مفادات پر صحت عامہ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔