فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

21 مئی ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) لیاری میرا ناکہ فائر اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 43سالہ سلیم خان ولد مقبول خان کو قتل کردیا ، ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایاکہ سلیم خان اپنے بھائی اسماعیل کے قتل کا عینی شاہد بھائیوں میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ،علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر فور اے رشید آباد میں 42 سالہ بادشاہ گل گھر میں اپنی لائسنس یافتہ پستول صاف کر تے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا، ایف بی ایریا بلاک 20امام بارگاہ علی اصغر کے قریب ملزم کی فائرنگ سے 45سالہ حیدر ولد امیر علی زخمی ہو گیا،زخمی اسی امام بارگاہ کا ٹرسٹی بھی بتایا جاتا ہے، نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی تھری میں واقع گھر میں پستول سے اتفاقی طور پر گولی لگنے سے 37سالہ فیضان زخمی ہو گیا ،کے ڈی اے چورنگی کے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 20 سالہ اختر ولد سنگین زخمی ہو گیا ،پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے،، تہیسر ٹاؤن سیکٹر 35میں نامعلوم سمیت سے آ کر گولی لگنے سے 30سالہ خاتون زرین دختر رمضان زخمی ہو گئی ۔