محکمہ پولیس میں اصلاحات، مقامی افراد کی بھرتی ضروری ہے، منعم ظفر

21 مئی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپور ٹر )جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پولیس موبائل وین کے ذریعے اورنگی ٹاؤن کے 2نوجوانوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ او ر تاوان وصول کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات ،مقامی افراد کی بھرتی ضروری ہے،محکمہ پولیس ایک طرف شہر میں مسلح ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہے تو دوسری طرف شہریوں کے اغواء برائے تاوان میں ملوث ہے، حکومتی سطح پر ان عناصر کو تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ شہر میں لوٹ مار اور مسلح ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں روزانہ رونما ہوتی ہیں، مزاحمت کرنے والے ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔