ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن کیلئے خدمات ناقابل فراموش، علامہ ساجد نقوی

21 مئی ، 2024

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور ملت ایران سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ دُکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر جس منظم انداز میں غزہ کے مظلوم فلسطین بھائیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا اور ان کی بھر پور مدد کی ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور المناک حادثہ کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے،علاوہ ازیں خطیب علامہ صادق عباس عابدی اور جعفریہ فا ئونڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعلیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، پاکستانی قوم لواحقین اور ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہے۔