ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں ملزمان 42 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

21 مئی ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں ملزمان 42لاکھ رویے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابقنیو سبزی منڈی کے فروٹ سیکشن شیڈ نمبر دو کے قریب ہیلمٹ لگائے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تاجر آصف کے منشی عرفان اللہ کو پستول کا بٹ مارکر زخمی کردیا اور 32 لاکھ روپے کی رقم چھین کر باآسانی فرار ہوگئے،تاجر آصف کا کہنا تھا کہ عرفان منڈی کے اندر بینک میں رقم جمع کرانے جارہا تھا،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن میں واقع پیٹرول پمپ کے کیشئر سے مسلح ملزمان 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، کیشئر پمپ پر جمع شدہ رقم بینک میں جمع کرانے جارہا تھا۔