میل کالج آف نرسنگ لیاری میں لیکچرار شبانہ بلوچ کی تعیناتی کے خلاف طلبا کا احتجاج

21 مئی ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میل کالج آف نرسنگ لیاری میں نرسنگ لیکچرار شبانہ بلوچ کی تعیناتی کے خلاف طلبا نے پیر کو بھی احتجاج کیا، مظاہرین نے کلاسیں چھوڑ کر کالج کےبرآمدے میں دھرنا دیا،بعد ازاں سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جس سے اطراف میں ٹریفک جام ہو گیا۔