ٹیپو سلطان روڈ پر دفتر میں حملہ قابل مذمت، قانونی کارروائی کرینگے، ترجمان کے الیکٹرک

21 مئی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان کےالیکٹرک کے نے ٹیپو سلطان روڈ پرکے الیکٹر ک کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دفتر اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، علاقے کے منتخب نمائندوں سے امن کی اپیل کرتے ہیں، ترجمان کے مطابق پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا،کرنل بستی، پرانی سبزی منڈی کے نادہند پر مجموعی طور پر واجب الادا رقم 4 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔