ڈاکٹر محمد عزیر کی برسی آج منائی جائے گی

21 مئی ، 2024

کراچی (پ ر)معروف ماہر معاشیات اور دانشور ڈاکٹر محمد عزیر کی برسی آج منائی جائے گی،ڈاکٹر محمد عزیرنےپاکستان میں بلاسود بینکاری کی پہلی کتاب تصنیف کی جو1953 میں شائع ہوئی،علاوہ ازیں بینکنگ اسلامی معیشت اور اقتصادیات کے موضوع پر ڈاکٹر عزیر نے کئی کتابیں اور آرٹیکلز بھی تحریر کئے،انہوں نےآئی بی اے سمیت کئی اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا،وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ڈاکٹر عزیر کا انتقال 21 مئی 2019 کو ہوا تھا۔