کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک آنا چیلنج ہے، یہ نہیں کہوں گا کہ آسٹریلیا کی طرح کھیلیں، ہم ہر ٹیم سے مثبت چیزیں سیکھ سکتے ہیں، ہر فرد کا مشترکہ ہدف پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب بنانا ہے۔ میری موجودگی میں تسلسل اور ڈسپلن کی اہمیت ہوگی ۔ دوسروں کے اسٹائل دیکھنے کی بجائے دوسروں کو اپنا اسٹائل دکھانا چاہتے ہیں، تسلسل اور ڈسپلن اپنا لیں تو بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ کرنے کیلئے صرف رن ریٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، کنڈیشن اور حریف کو جانچے بغیر ہم پانچ رنز فی اوور کی اوسط پر نہیں جاسکتے، اہم بات سب کو اپنے رول کا معلوم ہونا ہے۔ پاکستان میں وقت گزاروں گا تاکہ ڈومیسٹک پلیئرز پر نظر رکھوں، کھلاڑیوں کی فٹنس کا دھیان رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ خیال رکھنا ہوگا کہ پلیئرز تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں، ورک لوڈ مینج کرنے کیلئے گیری کرسٹن سے رابطے میں ہوں۔
کراچی ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے انجری کے سبب سربیا کے لیے ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ سربیا کو...
کراچی پاکستانی کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد سرفراز احمد اب ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے...
کراچی افغانستان میں خواتین پر کھیلنے کی پابندی ہے۔ تاہم افغانستان ویمن کرکٹرز نے تقریباً 3 سال بعد آسٹریلیا...
کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کی تیاری کیلئے خواتین کرکٹرز کے 27 روزہ...
کراچیسہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان مزید تاخیر کا شکار...
کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے کسی انکلوژر کے نام کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سابق...
کراچی دہلی میں بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین امڈ آئے، بھگدڑ کی وجہ...
کراچی صدر عارف سعید کی سربراہی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے بعد نئی ایگزیکٹیو کمیٹی...