ہیڈ کوچ پاکستان ٹیسٹ ٹیم جیسن گلیسپی کی جولائی میں آمد

21 مئی ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آکر تین ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں کریں گے اور لاہور میں کیمپ لگائیں گے۔ اگست کے پہلے ہفتے میں بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا شعبہ انٹر نیشنل کرکٹ گلیسپی کے دورہ پاکستان اور ٹیسٹ سیریز کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ جیسن گلیسپی کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھیں گے۔