وزیر داخلہ شیخ رشیدکا پاکستان نیوی شپ شمشیرکادورہ، پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار

28 نومبر ، 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کو پاکستان نیوی شپ شمشیر کا دورہ کیا۔رئیر ایڈمرل جاویداقبال نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نیول شپ شمشیر پہنچنے پراستقبال کیا۔وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشنز کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیاگیا۔وزیر داخلہ کو گہرے سمندر میں ملکی سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پربریف کیاگیا۔وزیر داخلہ شیخ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کے ملکی سلامتی میں لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے خصوصی دورے کے دوران شیخ رشید پاک بحریہ کےاوڑمارہ کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کرینگے۔