لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججوں کی تعیناتی کے لیے 24 مئی تک آخری موقع دیتےہوئے سماعت ملتوی کر دی،انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی سے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن جاری کریں، ورنہ وزیراعلیٰ خود عدالت میں پیش ہوں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعینا تی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کی، وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے؟ آپ کو کابینہ کی سپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھے یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، آپ کو آج یہ کام کر کے آنا چاہیے تھا۔
کراچی امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کے داخلے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔ غیر ملکی...
اسلام آباد اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا...
اسلام آباد پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو اپنی پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ...
اسلام آباد حکومت اور کاروباری برادری کی سخت تنقید کے باوجود، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے...
کراچی محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے چار اموات کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کیلئے...
ڈھاکابھارت بنگلہ دیش سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی...