کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈانے جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دعوے پر قائم ہوں، نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں، جب نو مئی کا کیس کھلے گا تو ثبوت پیش کردوں گا میرے پاس مواد ہے ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی اور فیصل واوڈا نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا حل آئین پر عملدرآمد کرنے میں ہے۔ میزبان حامد میر نے بتایا کہ ڈی چوک پر غزہ میں اسرائیلی بمباری کیخلاف دھرنا دینے والے ملازمین پر رات میں گاڑی چلادی گئی جس میں دو افراد شہید ہوگئے، اس واقعہ کی بڑی عجیب و غریب ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس میں ملزم کی ولدیت کا ہی پتا نہیں چل رہا ہے، حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور پتا کرے یہ شخص کون ہے اور کہاں سے آیا تھا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ مجھے گھما پھرا کر گھسیٹ کر توہین میں لایا گیا ہے، میں نے پاکستانی قوم کو ایسا بیانیہ دیا جو کوئی لیڈر نہیں دے سکتا، جو لوگ بھی بول رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور عدلیہ کے وقار کیلئے بات کررہے ہیں، میرے ساتھ پہلے بھی بے انصافی ہوتی رہی اب تو مجھ پر پراکسی کا الزام لگ گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ میرے راستے پر چل رہے ہیں تو کیا ان پر بھی توہین لگائیں گے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے نام لے کر گالیاں دیں توہین ان پر ہونی چاہئے، میں جو بات کررہا تھا آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک حاضر سروس جج اطہر من اللہ نے مجھے پراکسی کہا ہے، انڈین اور انگلش اخباروں نے میری ہیڈ لائنز لگائی ہیں کہ میں پراکسی ہوں، میرے باپ دادا کی عزت کا جنازہ نکال دیا گیا اب ثابت تو کرنا پڑے گا، قانونی طور پر کوئی حاضر سروس جج کسی پر الزام نہیں لگاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون سمیت پارلیمنٹ پر کوئی شب خون مارا گیا یا ہماری عزت پر حملہ ہوا تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
کراچی امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اسلام آبادکرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آگیا ،وفاقی وزیر خزانہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آبادہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں سپرٹیکس لیوی کے نفاذ...
ڈیرہ اسماعیل خان سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر...
غزہ حماس اسرائیلی امریکی شہری کو رہا، 4میتیں حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے تاہم فلسطینی تحریک نے عارضی جنگ...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...