چیف جسٹس نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا

21 مئی ، 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے تحفے میں ملنے والا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ چیف جسٹس نے قیمتی قلم وزیراعظم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوا دیا ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری شیخ محمد بن کریم عیسیٰ کی جانب سے قیمتی قلم کا تحفہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔