اسلام آباد ( صالح ظافر) ایرانی صدر رئیسی کے دور حکومت میں ایران نے اپنے علاقائی حریف سعودی عرب کے ساتھ ایک اچانک ڈیل کا اعلان کیا جو ان کے دور حکومت کی ایک بڑی کامیابی تھی وہ آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی تصور کیے جاتے تھے اور انہیں خامنہ ای کے بعد ان کا جانشین بنائے جانے کا امکان بھی تھا۔ مغربی اخبارات نے ان کے دورحکومت کے حوالے سے اپنے مخالفانہ تبصروں میں ان کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورحکومت میں تہران نے نہ صرف تقریباً ہتھیاروں کی سطح کا یورینیم افزودہ کرنا شروع کر دیا تھا بلکہ بین الاقوامی ایجنسی کے انسپکڑوں کو بھی محدود کردیا تھا۔ وہ ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی تصور کیے جاتے تھے۔ وہ 2021 کا صدارتی انتخاب جیت گئے تھے لیکن اس دوران ٹرن آؤٹ بہت کم رہا تھا۔ دوبارہ انتخاب میں روحانی کے بطور صدر انتخاب کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نے انہیں طاقتور کونسل کا رکن بنا دیا تھا۔ ان کے بارے میں یہ بھی خیا ل کیاجاتا ہے کہ وہ 85 سالہ آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کے بعد ان کے جانشین بن سکتے تھے۔ رئیسی کے دور حکومت کی سب سے بڑی کامیابی تعلقات خارجہ کے شعبے میں تھی اور یہ طویل عرصے سے سرد مہری کے شکار سعودی ایران تعلقات میں پیشرفت لانا تھا۔
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ،سینیٹ...
کراچی پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو حالیہ برسوں میں...
کراچی وال اسٹریٹ جرنل کی ایک جامع جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے...
کراچی صدارت یا دولت ،ٹرمپ نے دوسری مدت میں4کھرب کمائے،کرپٹو، کارپوریٹس، تحائف،غیر ملکی سودے، میڈیا تصفیے...
لااہورپاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی شراکت داری...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ گل پلازہ میں مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی کیلئے دائر...
کراچیگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےاعلان کیا کہ وہ میئر کراچی کو خط لکھیں گے تاکہ پارکنگ پلازہ میں متاثرہ...