ایف پی سی سی آئی نیپرا میں دائر سی پی پی آئی کی درخواست پر اعتراض، پاور پرچیز پرائس کے استدعا پر لال جھنڈی دکھا دی

21 مئی ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ پاکستان میں تجارت اور کاروبار کے سب سے بڑے نمائندہ ادارے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) نے نیپرا میں دائر سی پی پی اے کی پٹیشن پر لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ دائر درخواست میں بجلی کی قوت خرید میں 5سے لے کر 6.71روپے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔جن مفروضوں پر پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) تیار کی گئی اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے پیر کو نیپرا کے رجسٹرار کو خط لکھا۔ جس میں مالی سال 2024-25 کے لئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کے لئے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جس میں مفروضوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نامکمل اعداد و شمار کی نشاندہی کی گئی۔ خط میں تحفظات کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔