زیادتی الزام میں گرفتار اے ایس آئی4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

28 نومبر ، 2021

کوٹ ادو (این این آئی)کوٹ ادو میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں گرفتار کیئے گئے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ گرفتار ملزم کو گذشتہ روز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مظفرگڑھ کی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔مظفرگڑھ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔