معیشت کی بحالی ن لیگ کا ایجنڈا مشن اوراولین ترجیح،رانا تنویر

21 مئی ، 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن)کا ایجنڈا مشن اور اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،ا نتشار ر اور منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کا نقصان کیا،ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے نعروں پرنہیں، زراعت اور صنعت میں برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شیخوپورہ میں اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔