چین ،پرائمری سکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ،2ہلاک اور10زخمی

21 مئی ، 2024

بیجنگ(مانیٹر نگ سیل)چین کے وسطی صوبےجیانگسی کے شہر گوئیسی میں واقع ایک پرائمری سکول میں چاقو بردار 45 سالہ خاتون نے اندر گھس کر بچوں اور اساتذہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں2 ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال پہنچ کر دو زخمیوں نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 4افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔